سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں مبینہ طور پر زہریلی کچی شراب شراب پینے سے چار افراد ہلاک جبکہ دو کی حالت خراب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں۔ بے ہوش دو افراد کو اوباڑو سے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں قیصر سولنگی، تنویر دایو، سہیل سموں، اور، راجہ سولنگی، شامل ہیں۔