روس نے سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما اور امریکی صحافی بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق روس نے متعدد امریکی سینیٹرز اور سابق امریکی سفیر پر بھی پابندی لگائی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق متوقع چیئرمین جوائنٹ آف چیفس بھی روسی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔
روس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن جان لے کہ روس کے خلاف ہر حملے کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔