0

انجینیئرکپٹن قاسم بشیر یوم آزادی کے موقع پر میجر کے عہدے پر ترقی پا گئے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) انجینیئرکپٹن قاسم بشیر یوم آزادی کے موقع پر میجر کے عہدے پر ترقی پا گئے ان کے ابائی گاؤں دولت پوراور تحصیل پنڈ دادنخان کیلئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی نے کہا کہ معروف ماہر تعلیم اور سابقہ پرنسپل محمد بشیر عاصی (مرحوم) کے چھوٹے صاحبزادے انجینئیر کپٹن قاسم بشیر کی یوم آزادی کے موقع پر پاکستان آرمی میں میجر کے عہدے پر ترقی دولت پور اور تحصیل پنڈ دادن خان اور ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز اور بڑے فخر کی بات ہے
14 اگست کو راولپنڈی میں پاک فوج کی ایک پروقار تقریب میں انجینیئر قاسم بشیر کو اہل خانہ کی موجودگی میں میجر کے عہدہ کے رینک لگائے گئے تقریب میں شریک محمد بشیر عاصی(مرحوم) کے بیٹے ڈاکڑ عامر بشیر کا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ پاک کے کرم اور ہمارے والدین کی تعلیم وتربیت کا نتیجہ ہے۔ پوری فیملی اپنے مرحوم والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی تعمیروترقی اور سماجی خدمت میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انجینیئر میجر قاسم بشیر ،پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر کے بھتیجے ہیں اور ڈاکٹر عامر بشیر ،انجینیئر یاسر بشیر اور انجینئر عاصم بشیر کے چھوٹے بھائی ہیں میجر کے عہدہ پر ترقی پانے کے بعد علاقہ بھر کے لوگوں نے انہیں خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ہے