0

انجمن پٹواریاں تحصیل پنڈ دادن خان کے انتخابات مکمل

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیراعوان) انجمن پٹواریاں تحصیل پنڈ دادن خان کے انتخابات مکمل ہو گئے،تحصیل بھر کے پٹواریوں نے متفقہ طور پر چوہدری رضوان رسول پٹواری کو صدر اور چوہدری مقرب شہزاد کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا دونوں عہدے دار سال 2025 کے لیے منتخب ہوئے ہیں نو منتخب صدر چوہدری رضوان رسول پٹواری نے او صاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پٹواریوں کے تمام تر مسائل حل کروانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انشاءاللہ ہر موقع پر اپنے بھائیوں کے ساتھ ثابت قدم ہو کر کھڑے رہیں گے
دونوں نو منتخب عہدے داروں کو سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ، چیئرمین یونین کونسل ٹوبھہ چوہدری محمد اقبال بھلہ ، چوہدری محمد اسلم کونسلر بھلہ،مسلم لیگ نون یوتھ ضلع جہلم کے سینیئر رہنما چوہدری عادل جٹ بھلہ، بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان،اعجاز مغل دھریالہ جالپ ،سابق امیدوار برائے ایم پی اے راجہ جواد جالپ، عبدالرزاق گوندل اور حامد بھٹی پنڈی سید پور نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے