صدر مملکت کے بیان پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ صدر عارف علوی کے انٹرویو میں تاثرملا کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن اس تاثر کو زائل کرنے کیلئے بھرپور تردید کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن پہلے ہی واضح کرچکا ہے، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، اور اعتراضات دورکرنے کا دوسرا مرحلہ کل مکمل ہوجائےگا، اعتراضات پر سماعت 30 اکتوبرسے شروع ہوگا۔
واضح رہے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی سے ایک انٹرویو میں جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ابھی یقین ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوجائے گا؟ تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ’نہیں مجھے یقین نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جب سپریم جوڈیشری نے اس بات کو اپنی نظر میں لے لیا ہے تو وہاں سے بہت ہی مناسب فیصلہ آئے۔’