0

امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک لگانے کا عندیہ دیا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کا کامیاب دورہ مکمل کرکے آیا ہوں۔ قطر کا دورہ بھی سعودی عرب کی طرح مفید رہا۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب اور قطر میں وفود کے ساتھ مفید ملاقاتیں ہوئیں۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی ترقی،سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو کی۔ سعودی عرب دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔
سعودی ولی عہد نے واضح طور پر کہا کہ آئی ٹی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
سولر ،کان کنی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور قطر نے تیزی سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک یا دو دن میں ہمارا وفد سعودی عرب روانہ ہوجائے گا۔
روا ں ماہ قطر سے ایک ٹیم پاکستان آرہی ہے۔
امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک لگانے کا عندیہ دیا۔ آذربائیجان نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی تھی ۔

مزید پڑھیں :پاک بحریہ کا بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

The post امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک لگانے کا عندیہ دیا ہے،وزیراعظم appeared first on ABN News.