0

امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا: وزیر اعظم

شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کردی ہیں، امید ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی مہینے میں ہوگا، آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہوئی تو عوام سے خطاب کروں گا۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ،9مئی کاواقعہ دشمن کی دشمنی سےکم نہیں تھا، بڑےبڑے واقعات ہوئےکبھی کسی نےفوجی تنصیبات پرحملہ نہیں کیا، 9مئی واقعات میں جوملوث ہیں ان کوقانون کےمطابق سزا ملے گی ، آئندہ پاکستان میں رہتی دنیا تک کوئی ایسی عمل نہ کرسکے، جوملوث ہیں ان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، نوازشریف کی قیادت میں ہم سب ملک میں سیاسی استحکام لائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج میں نے شانداراسپورٹس کمپلیکس کاافتتاح کیا،2018کےالیکشن میں دھاندلی سےایک فسطائی حکومت آئی، ترقی کےسارےمنصوبےٹھپ ہوکررہ گئے،پی ٹی آئی کے4سالہ دورمیں ترقی کو ختم کیاگیا، چین کے لگائے گئے تمام منصوبوں کو ختم کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹے اور بیٹیوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی خاتمہ کیا گیا، 14 اسپورٹس کمپلیکس میں سےآج پہلےکاافتتاح کیا ہے،سپورٹس کمپلیکس میں سبزہ زارکےرہائشیوں کےلیےکوئی فیس نہیں،میں نےبجٹ کےلیےدن رات کام کیا، غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیاہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نےآئی ایم ایف معاہدےکوتوڑدیا،روس یوکرین جنگ سےدنیامیں اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہو گئیں، تیل کی قیمتیں آج بھی آسمانوں سےباتیں کررہی ہیں،ایک شخص کی توجہ اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوانےپرتھی،مہنگائی اتنی ہےکہ غریب آدمی کا50ہزارمیں بھی گزارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےتنخواہوں میں ایک سے16 گریڈ تک 35 فیصد اضافہ کیا، 16 سے 22 گریڈ تک ہم نے 30 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا، کورونا کے وقت دنیامیں گیس کی قیمتیں زمین بوس ہوگئی، اس وقت کےوزیراعظم نےعوام کواس کاکوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں