0

امپورٹڈ حکومت کی سازشیں قائد عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے سے ہرگز نہیں روک سکتیں، چوہدری فوق شیرباز

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم صوبائی حلقہ پی پی 25 سے پاکستان تحریک انصاف صو بائی امیدوار چوہدری فوق شیرباز نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی سازشیں قائد عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے سے ہرگز نہیں روک سکتیں۔ پاکستان تحریک انصاف ملک ِپاکستان کی سب سے بڑی اور وفاق کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور قائد پاکستان عمران خان ملکی تاریخ کے مقبول ترین اور قوم کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں، یہی وجہ ہے کہ مسلط کردہ حکمران ٹولہ انتخابات کو ملتوی کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر کے بدترین شکست سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہے جس میں یہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ ملک میں انتخابات بھی ہونگے اور قائد پاکستان عمران خان تین چوتھائی اکثریت کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو کر ملک و قوم کو گھمبیر مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تاریخ کی بدترین تباہی سے دوچار کر دیا جبکہ ریکارڈ توڑ مہنگائی، بیروزگاری نے عام آدمی کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے اور اپر مڈل کلاس کی چیخیں بھی نکلوا دی ہیں۔ مہنگی ترین بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے ضرور یہ عوام کی پہنچ سے باہر ہونے کی وجہ سے 2 وقت کی روٹی کا حصول دشوار ترین ہو چکا ہے۔ پوری قوم نالائق حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عمران خان کی قیادت میں میدان عمل میں نکل چکی ہے اور بہت جلد سیاسی قبضہ مافیا اپنے منطقی انجام سے دو چار ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں