واشنگٹن(اے بی این نیوز )ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینی شہریوں کی بے دخلی کی پھر دھمکی دیدی۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ دوزخ اور ملبے کا ڈھیر بن چکا ،رہنے کے قابل نہیں۔ فلسطینی ایسی جگہ رہیں جو محفوظ ہو ،سہولیات میسر ہوں ۔ ،ٹرمپ
اردن اور مصر سے امریکہ نے بہت تعاون کیا ، اب وہ بھی تعاون کریں ۔ فلسطینی شہریوں کی غزہ سے بے دخلی عارضی یا مستقل ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ کا مصری صدر عبدالفتح السیسی سے رابطہ ،تجویز قبول کرنے پر زور۔
مصری صدر میرے دوست ،اردن اور مصر تجویز قبول کرلیں گے۔ اردن اور مصر سے بات ہوگئی ،نیتن یاہو سے بھی بات کروں گا۔ اردن اور مصر نے امریکی صدر کی تجویز کو مسترد کردیا ۔
فلسطین فلسطینیوں کا ہے ،کوئی انہیں بے دخل نہیں کرسکتا۔
البانیہ نے بھی ایک لاکھ فلسطینی شہریوں کو قبول کرنے کی تجویز مسترد کردی ۔ ہم ایسی کسی تجویز پر غور بھی نہیں کریں گے۔ عرب اور اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر نے امریکی صدر کی تجویز کو مسترد کردیا
مزید پڑھیں :متنازع پیکا ایکٹ کیخلاف ملک بھر میں صحافیوں کا احتجاج،ڈی چوک سے تحریک کا آغاز
The post امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینی شہریوں کو بے دخلی کی پھر دھمکی appeared first on ABN News.