0

الیکشن کے لئے بروقت تمام ترتیاریاں مکمل کی جائیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم الیکشن ایک قومی فریضہ اور ملکی بقاء کیلئے اہم ترین ذمہ داری ہے تمام محکموں اور اداروں کو اس بڑی ذمہ داری سے عہدہ برآہ ہونے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا الیکشن کے لئے بروقت تمام ترتیاریاں مکمل کی جائیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی لاپرواہی ناقابل معافی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے ایک جامع لائحہ عمل بنانا ہے اور ابھی سے اس پر عمل درآمد شروع کرنا ہے، اجلاس میں ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن نے الیکشن 2024 کی تیاریوں اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ کار بارے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ضلع جہلم کی دو قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر الیکشن کیلئے 775 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے تمام پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی ہو چکی ہے 7ہزار سے زائد عملہ الیکشن پر ڈیوٹی سرانجام دے گا جبکہ سیکورٹی کیلئے فوج، رینجرز اور پولیس سمیت سیکورٹی اداروں کے اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر من وعن عمل کیلئے تمام محکمہ جات آن بورڈ ہوں گے اور تمام تر سرکاری مشینری الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے مختص کی جائے گی الیکشن کمیشن تمام انتخابی انتظامات کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کام کر رہا ہے عملہ کی تربیت، ووٹوں کی پرنٹنگ سمیت دیگر معاملات شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔