جہلم(عمران بشیر)پاکستان بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی پولنگ اپنے اختتام کو پرامن طریقے سے پہنچی.انتخابی عمل مکمل ہونے کے نو گھنٹے گزرجانے کے باوجود الیکشن کمیشن کسی بھی حلقے کا انتخابی نتیجہ نا دے سکا.جہلم نیوزڈاٹ کوم کی جانب سے مختلف حلقوںکے غیر سرکاری و غیرحتمی نتائج کو ویب سائٹ پر جاری کیا گیا.الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج روکے جانے کی کوئی وجہ رات گئے تک نہیںبتائی گئی جس سے ضلع جہلم بھر میں عوام میںمختلف سوالات جنم لے رہے ہیں.یاد رہے جہلم نیوز نے الیکشن کمیشن کی ایک پریس کانفرس لگائی تھی جس میں الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا تھا وہ رات بارہ بجے الیکشن نتائج کا اعلان کر دے گا.مگر رات گئے تک ضلع جہلم سے کوئی نتیجہ سامنے نا آسکا.
0