0

الیکشن کمیشن کا فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم

فواد چوہدری
الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

وقفے کے بعد بھی وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو شوکاز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں