0

الیکشن کمیشن نے 25اکتوبر کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کرنے کا اعلان کردیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)الیکشن کمیشن نے 25اکتوبر کو ملک بھرمیں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کرتے ہوئے 8لاکھ افراد کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کرلیا۔اتوار کے روز الیکشن کمیشن نے 25اکتوبر کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کرنے کا اعلان کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ 25اکتوبر کے بعد ووٹ کا اندراج ہوسکے گااور نہ ہی منتقلی،الیکشن کمیشن نے 8لاکھ افراد کا ڈیٹا نادراسے حاصل کر لیا،الیکشن کمیشن کے مطابق ان تمام افراد کو ووٹرز بنانے کیلئے ڈیٹا انٹری جاری ہے،یہ تمام افراد آئندہ عام انتخابات میں ووٹ پول کرسکیں گے،ووٹ اندراج، منتقلی اور کوائف درستگی میں صرف 9دن باقی رہ گئے ہیں،ووٹ اندراج، تبدیلی اور کوائف درستگی 25اکتوبر تک کی جاسکتی ہے،تمام افراد اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔