پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفد تشکیل دے دیا ہے، ملاقات میں آئندہ الیکشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کیلئے 3 رکنی وفدتشکیل دے دیا ہے۔
وفد میں بیرسٹرعلی ظفر، عمیر نیازی اور نیاز اللہ نیازی شامل ہیں، وفد الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی نمائندگی کرے گا۔
ملاقات میں آئندہ الیکشن سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور تحریک انصاف کا وفد پارٹی کی طرف سےعام انتخابات کیلئے تجاویز پیش کرے گا۔
گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو ملاقات کے لیے دعوت نامے بھجوائے تھے، پی ٹی آئی کا وفد دن دو بجے اور جے یو آئی کا وفد تین بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ملاقات کرے گا۔