0

الفت نواز بلوچ مرحوم و مغفور کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں اپنے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) وائس چیئرمین ایکشن کمیٹی سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان و اتھر کیبل نیٹ ورک کے اونر الفت نواز بلوچ مرحوم و مغفور کی نماز جنازہ ان کے ابائی گاؤں اتھر میں ادا کی گئی اور انہیں اپنے ابائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ سید اکرام شاہ نے پڑھائی جواں سالہ اور اچانک موت پر انتہائی رقت امیز مناظر تھے وہ احمد نواز بلوچ کے بھائی تھے نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی خصوصا سیاسی نمائندوں اور ان کے حلقہ احباب نے میں شرکت کی نماز جنازہ میں صدر سالٹ رینج میڈیا کلب پنڈ دادن خان چوھدری سلیم باگڑی ،صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان،قاری محمد مشتاق انور جوہر اباد،راجہ شاہ نواز علی خان، چوہدری وقاص مینیجر ایچ بی ایل ٹوبھہ ، نصراللہ خان بٹ ،چوھدری نذر حسین رانجھا،امجد اقبال للہ شریف، ندیم للہ شریف،چوہدری عثمان مسوال، راجہ ظفر للہ ،ڈاکٹر سرفراز عباس ،محمد شاہد، ریحان بلوچ،سب انسپکٹر محمود الحق،سب انسپکٹر سرور خان بلوچ، سابق ناظم لال خان بلوچ ،محمد حفیظ ساقی, چوھدری شوکت میکن للہ،اشرف وینس، شان علی قادری منڈا ھڑ ، منصب سیال احمد اباد،عمر حیات جھونی ، خلیل گوندل،اجمل اڈا منیجر،حاجی سہیل بلوچ،ماسٹر احسان،ہیڈ ماسٹر محمد خان، ماسٹر جاوید ٹوبھہ ،ملک بابر اعوان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کی محفل قل شریف اج بروز جمعہ دن اٹھ بجے اتھر میں ادا کی جائے گی اور نو بجے دعا ہوگی