0

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نواز شریف
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنےکی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سزا کے خلاف اپیل بحال کرنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیلیں بحال کرنے اور نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی۔

نواز شریف کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے، نواز شریف بھی عدالت میں موجود تھے جب کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب پراسیکیوشن ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نیب نےکہا کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے پر نیب کو اعتراض نہیں، تاثر دیا گیا کہ جیسے نیب نے سرینڈر کر دیا ہے لیکن ایسی صورتحال نہیں ہے، اشتہاری نےعدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے تو ان کی اپیل بحال ہونی چاہیے۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب نےکہا کہ چیئرمین نیب اور وہ خود اس بات پر متفق ہیں کہ پہلے مرحلے میں اپیلیں بحال کرنے پر اعتراض نہیں کریں گے، اپیلیں بحال ہو گئیں تو شواہد کا جائزہ لےکر عدالت میں موقف اختیارکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں