0

البیرونی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پنڈدادن خان وہ عظیم علمی مرکز ہے جہاں سے ہزاروں طلبہ وطالبات نے کسب فیض حاصل کیا

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) البیرونی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پنڈدادن خان وہ عظیم علمی مرکز ہے جہاں سے ہزاروں طلبہ وطالبات نے کسب فیض حاصل کیا ان طلبا کی زندگی کی خوبصورت یادیں یہاں سے جڑی ہوئی ہیں جن کو تازہ کرنے کے لیے وہ وقتاً فوقتاً یہاں پر آتے رہتے ہیں گزشتہ روزبین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ،صحافی اور سماجی رہنما البیرونین عبدالغفور کشفی انگلینڈ سے پاکستان آئے تو کالج کا بھی دورہ کیا ان کی تین شعری کتب کی رونمائی بھی اس کالج میں شانداد طریقے سے ہو چکی ہے تازہ شعری مجموعہ زیر طبع ہے وہ کالج کے معاملات اور مسائل کے حل میں ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر البیرونین پروفیسر نیاز اعوان نے کیا جبکہ اس موقع پر عبدالغفور کشفی نے اپنا کلام بھی سنایا ہم ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں اور نیک نامی کے متمنی ہیں