0

اس وقت ملک عملی طور پر جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے ،قوم اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلے گی،اسد قیصر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کال دی ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کیلئے پوری قوم نکلے گی۔ آپ نے دیکھ لیا پاکستان میں آئین عملا معطل ہے۔

نہ پارلیمان اورنہ عدالت کی کوئی حثیت رہی ہے۔ اس وقت ملک عملا جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے۔ جس کے پاس طاقت ہے جس کے پاس ڈنڈا ہے اس کے پاس اختیار ہے۔ پارلیمان جو سب سے معتبر ادارہ ہوتا ہے اس پر حملہ ہوتا ہے ، ایم این ایز کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

ہمارے لیڈر کو جو جیل میں رکھا گیا ہے کوئی ایسا کیس نہیں ہے جس میں اسکو اندر رکھا جائے۔ کسان رل رہا ہے ، انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔ ملک میں کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے۔ ہمارا پہلا مطالبہ ہے عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

دوسرا مطالبہ ہے کہ جو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اسکو واپس کیا جائے۔ تیسرا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے۔ چھوتا ہمارا مطالبہ ہے جو افغانستان کے ساتھ ہمارے تجارت کو بند کیا گیا ہے اسکو بحال کیا جائے۔
مزید پڑھیں :لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس کے خطرناک اشارے،شہریوں کو محتاط رپنے کہ ہدایت

The post اس وقت ملک عملی طور پر جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے ،قوم اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلے گی،اسد قیصر appeared first on ABN News.