گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر سید امجد علی زیدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے فارغ ہوگئے، عدم اعتماد تحریک میں 21 اراکین اسمبلی نے امجد زیدی کے خلاف اور قراداد کے حق میں ووٹ دیئے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر جی بی امجد زیدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں جی بی اسمبلی کے 22 اراکین نے حصہ لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عدم اعتماد تحریک میں 21 اراکین اسمبلی نے امجد زیدی کے خلاف اور قراداد کے حق میں ووٹ دیئے۔
امجد زیدی نے گزشتہ دنوں اپنا استعفیٰ واپس لیا تھا جس کے بعد آج ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی۔
واضح رہے اسپیکر امجد زیدی کیخلاف حکمران جماعت نے تیس مئی کوعدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی۔