0

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، ایک لاکھ،16 ہزار کی حد بحال،ڈالر کی قیمت گر گئی

کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس میں 909 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 181 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 272 کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں 11 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج پیر ،20جنوری2025 آپ کا کیرئر،صحت، شادی ، محبت اور دن کیسا رہے گا ؟

The post اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، ایک لاکھ،16 ہزار کی حد بحال،ڈالر کی قیمت گر گئی appeared first on ABN News.