کراچی (اے بی این نیوز )ایک لاکھ کا تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 678 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 109,375 تک پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں تیزی آئی اور انڈیکس 109,868 تک پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا اور انڈیکس 1,044 پوائنٹس کے اضافے سے 110,098 پر آگیا۔
واضح رہے کہ 2024 کے دوران 100 انڈیکس میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :سول نافرمانی کا پہلا فیز اوورسیز پاکستانیوں سے شروع ہوگا،شیخ وقاص اکرم
The post اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس 101000 کی حد عبور کرگیا appeared first on ABN News.