جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم اسسٹنٹ کمشنر میرپور وحید اسلم اور صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل شاہ سے چوہدری ذیشان جٹ پاپولیش ویلفئر ڈیپارٹمنٹ اور چوہدری دانش جٹ کی ملاقات، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپور وحید اسلم اور صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل شاہ سے دارالعوام شمالی محلہ میں چوہدری ذیشان جٹ پاپولیش ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چوہدری دانش جٹ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور کشمیریوں کے مسائل کوحل کرنے کے حوالے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر وحید اسلم نے صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل شاہ اور جہلم کی غیور عوام کی جانب سے انکے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
0