0

اسرائیل کا مزید شامی علاقوں پر قبضہ، زمینی فوج کی 24 کلومیٹر شام کے اندر پیشقدمی

دمشق (اے بی این نیوز) اسرائیل کے مزید شامی علاقوں پر قبضہ اور حملے جاری ہیں ۔ سقوط دمشق کے بعد اسرائیل کے شام پر 310 سے زائد حملے ۔ اسرائیلی زمینی فوج کی 24 کلومیٹر شام کے اندر پیشقدمی ۔
اسرائیلی ٹینکوں کے دمشق کے مضافات تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ سعودی عرب،ترکیہ ،ایران،عراق ،قطر،مصرکی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت۔ اسرائیل کا شامی علاقوں پر قبضہ خطرناک پیشرفت قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ کا اسرائیل پر 1974 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام۔ اسرائیل نے شام کے 3 بڑے ائیرپورٹس کو تباہ کردیا ۔ اسرائیل نے دمشق اور دیگر علاقوں میں فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا ۔
حلب میں شامی فضائیہ کی فیکٹریوں کو تباہ کردیا گیا۔ اسرائیل نے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے ذخائر کو تباہ کردیا۔وار مانیٹر کے تحت اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شامی ائیرڈیفنس مکمل تباہ کر دیا۔
اسرائیل نے دیرالزور،حما،لاطاکیہ،دمشق میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ حلب،درعا،قنیطرا اور دیگر صوبوں میں بھی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کر لی، شوکت یوسفزئی

The post اسرائیل کا مزید شامی علاقوں پر قبضہ، زمینی فوج کی 24 کلومیٹر شام کے اندر پیشقدمی appeared first on ABN News.