جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایک پر دو بچوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک فلسطینی بچہ ہے اور ایک اسرائیلی بچہ ہے اور دونوں ہی جنگ سے متاثرہ ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اس تنازع کے دونوں طرف کے معصوم انسانوں خصوصاً بچوں کے ساتھ ہوں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا ہے کہ دونوں میں سے جو بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اس کی مذمت کرتی ہوں۔
I stand with the innocent human beings on both sides of this conflict, especially the children.
Condemn both. pic.twitter.com/h2K8i1eGlM
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 9, 2023
واضح رہے کہ اسرائیل کے مسلسل تیسرے روز بھی غزہ پر حملے جاری رہے جن میں 800 سے زائد فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 704 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 3800 زخمی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے اسرائیل کے 3 دن پہلے کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1 ہزار ہوگئی، جن میں 73 فوجی بھی شامل ہیں، 130 اسرائیلی فوجی اور شہری حماس کی قید میں ہیں۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےکہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو کر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
اسرائيلی وزير دفاع نے غزہ کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے، غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک پہنچا دیے گئے ہیں۔
اسرائیل نے حملوں کا دائرہ لبنان تک بڑھا دیا ہے، جنوبی لبنان پر حملے میں حزب اللّٰہ کے 3 فائٹر جاں بحق ہوئے جبکہ حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کی چیک پوسٹوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے جوابی حملہ بھی کیا۔