اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان کی اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت ۔ دفترخارجہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا فلسطینیوں کے حوالے سے بیان اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے۔
فلسطینیوں کو اپنے تاریخی وطن میں خودمختار ریاست کا حق حاصل ہے۔ پاکستان سعودی عرب کی فلسطینی کاز کیلئے غیر متزلزل حمایت کو سراہتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ
فلسطینی عوام کو وطن سے بے دخل کرنے کی کوئی سازش قابل قبول نہیں۔
پاکستان عالمی برادری سے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کا مطالبہ کرتا ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کے سوا کوئی اور حل قابل قبول نہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ میں 4 مزید ججز تعینات کرنے کا فیصلہ
The post اسرائیلی وزیر اعظم کا فلسطینیوں کے حوالے سے بیان اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے، پاکستان appeared first on ABN News.