اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پولیس والوں کو کہا کہ ہم ملاقات کیلئے جارہے ہیں،پولیس کی جانب سے جان بوجھ کر ہمارا راستہ روکا گیا۔
ملاقات نہ کرانے پر آج جیل سپرنٹنڈنٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ بلایا تھا۔
احتجاج روکنے کیلئے پنجاب حکومت فسطائیت پر آچکی ہے۔ احتجاج حتمی نہیں لیکن حتمی احتجاج کی طرف پہلا قدم ضرورہے۔ سیاست میں کوئی بھی بات حتمی نہیں ہوتی،
سیاست مشکلات اور جدوجہد کا نام ہے۔ پنجاب میں کاروباری حضرات سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں۔
مزید پڑھیں : ملک میں لاقانونیت ہے،یہ جومرضی کرلیں ان کےدن گنےجاچکےہیں،اسدقیصر
The post احتجاج روکنے کیلئے پنجاب حکومت فسطائیت پراتر آئی ہے،شیخ وقاص اکرم appeared first on ABN News.