0

اب ایک کلک سےہر کوئی مفت کھانا لے سکتا ہے،پاکستانی نوجوان نے ایپ متعارف کروا کر دل جیت لیے

کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ایک موبائل ایپ “مہمان نواز” متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے ضرورت مند افراد مفت کھانا حاصل کر سکتے ہیں۔ لاہور کے نوجوان سلطان شہزاد نے اس ایپ کو تیار کیا ہے، جسے کوئی بھی صارف ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کر کے کھانا حاصل یا تقسیم کر سکتا ہے۔

سلطان شہزاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ایپ کو کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے اور ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے بنایا ہے۔ اس ایپ کا مقصد سفید پوش افراد کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر ان کی مدد کرنا ہے۔

“مہمان نواز” ایپ کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے ہر کونے میں مستحق افراد تک مفت کھانا پہنچایا جا سکتا ہے، اور یہ ایپ اس مقصد کو پورا کرنے کا ایک آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرتی ہے۔

The post اب ایک کلک سےہر کوئی مفت کھانا لے سکتا ہے،پاکستانی نوجوان نے ایپ متعارف کروا کر دل جیت لیے appeared first on ABN News.