0

آمدہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدل دے گی، چوہدری لال حسین

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم آمدہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدل دے گی تھانہ کچہری کی گھٹیا سیاست کرنا ہمارا شیوہ نہیں انتظامی دفاتر میں کام میر ٹ پر ہو رہے ہیں ٹاؤٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کر دیا گیا ہے جو افسر جھوٹے مقدمات درج کرے گا۔ شہریوں کو پریشان کرے گا ا نہیں ضلع جہلم میں رہنے کا حق نہیں ہوگا، جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ایک بار پھر ترقیاتی کاموں کا آغاذ کیا جائیگا۔ اچھی شہرت کے حامل افسران تعینات کروائے جائیں گے جو شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ سول لائن روڈ پر جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما بزرگ سیاست دان چوہدری خادم حسین، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم نے حلقہ این اے 60 میں نمائندگی کا حق ادا کر دیا تھا۔ انہوں اپنے حلقہ انتخاب میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ گلی نالی اور تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والے ہم پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں، سرکاری افسران کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونے اور تعریفیں کرنے والے عوامی نمائندے نہیں ہو سکتے۔ آمدہ انتخابات میں ضلع جہلم کے غیور عوام بونے سیاست دانوں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔ چوہدری لال حسین نے کہا کہ جہلم شہر کو خوبصورت بنانے اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منصوبے تیار کررہے ہیں جسے جلد پبلک کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صحافی برادری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میرٹ پر خبریں لگائیں اصلاح کیلئے تنقید کریں، اس موقع پرمسلم لیگ ن تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری بوٹا جاوید، ظہیر خان، باؤ کرم الٰہی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔