پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسیشن (ایپسما) ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں جہلم، پنڈدادن خان ،دینہ اور سوہاوہ کے عہدیداروں (ایگزیکٹو باڈی) کا آن لائن اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر پروفیسر شریف ساجد منعقد ہوا. سرپرست اعلیٰ ملک افتخار نے خصوصی شرکت کی. اجلاس میں پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنانے پر تفصیل سے بحث کی گئی. ضلعی صدر پروفیسر شریف ساجد نے اجلاس کو ڈی آر اے کی میٹنگ جو ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیے گئے شرکاء اجلاس کو اس سے آگاہ کیا. اس کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے ای لائسنس کےحصول اور بلڈنگ فٹنس اور ہائی جینک سرٹیفکیٹس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں. اس کے علاوہ ممبران نے سکولوں میں بے تحاشا چھٹیوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور خصوصاً موسم سرما کی چھٹیوں جو کہ گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے 20 دسمبر تا 10 جنوری کی جارہی ہیں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ موسم پڑھائی کے لیے آئیڈیل ہے جس میں نہ بہت زیادہ سردی ہے اور نہ ہی دھند وغیرہ اور مارچ میں کلاس نہم اور دہم کے بورڈ کے امتحانات ہیں. اور سموگ کی چھٹیوں کی وجہ سے پہلے ہی کافی ٹائم ضائع ہو چکا ہے اور ان کلاسز کا سلیبس مکمل کرنا انتہائی مشکل ہو کا ہے. اجلاس میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب سے درخواست کی گئی کہ ان موسم سرما کی چھٹیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کی تعداد کو کم کیا جائے اور ان چھٹیوں کو اس وقت دیا جائے جب شدید دھند کا موسم ہو تاکہ دھند کے لیے پھر ان کو بڑھانا نہ پڑے اور ساتھ ساتھ بورڈ کی کلاسز کے لیے ان چھٹیوں میں سکول کھولنے کی اجازت دی جائے. اس مقصد کے لیے ضلعی صدر کی قیادت میں ایک وفد سی ای او ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سے ملاقات کرے گا. اس کے علاوہ اجلاس میں بے نجی تعلیمی اداروں پر تحاشا ٹیکسز پروفیشنل ٹیکس، بورڈ ٹیکس وغیرہ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ان اداروں کے ضلعی سربراہان سے ملاقات کی جائے گی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا اوران کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی. اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد سلیم شاہ ضلع جہلم کو خوش آمدید کہا گیا اور امید کی گئی کہ ان کی سربراہی میں ضلع جہلم میں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا..
0