0

آستانہ عالیہ چشتیہ حیدریہ جلالپور شریف کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان عرس مبارک

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )آستانہ عالیہ چشتیہ حیدریہ جلالپور شریف کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان عرس مبارک قبلہ عالم اعلیٰ حضرت حضور غریب نواز پیر سید غلام حیدر علی شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ انشاء اللہ 8,9 دسمبر بروز اتوار سوموار زیر صدارت گل گلشن شاہ حیدر پیر سید محمد انیس حیدر شاہ بادشاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپور شریف اور زیر سرپرستی گل گلشن شاہ حیدر پیر سید محمد تنویر حیدر شاہ بادشاہ زیب سجادہ آستانہ عالیہ جلالپور شریف منعقد ہو رہا ہے عرس مبارک کی پہلی محفل 8 دسمبر بروز اتوار دن 10:00 بجے شروع ہو گی اور دن2:00بجے دعا ہو گی اور دوسری محفل بعد ازنماز عشاء محفل سماع اور تیسری اور آخری محفل 9 دسمبر بروز سوموار دن 10:00 بجے شروع ہو گی اور دن2:00 بجے دعائے خیر ہو گی عالم اسلام کے عظیم خطیب ،نعت خواں ،قراءحضرات اور قوال حضرات اپنی حاضری پیش کریں گے تمام احباب کو دعوت دی جاتی ہے شامل ہو کر اپنے قلوب کو ذکرِ الٰہی سے منور کریں