0

آزادی ناچ گانے سے نہیں قربانیاں دینے سے ملتی ہے: فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آزادی ناچ گانے سے نہیں قربانیاں دینے سے ملتی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو 9مئی کے واقعات پر کوئی ندامت نہیں، سمجھتا ہوں یہ کام پاکستان کے دشمن ہی کر سکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے قید کارکنوں کو اپنانے کو تیار نہیں، عمران خان نے اپنے ورکرز کو اکیلا چھوڑ دیا۔

رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کو آگ لگانے سے پہلے ان کے انجن نکال کر لے گئے، آزادی کے مجنوں ایک ایک کرکے کہہ رہے ہیں میری سیاست سے توبہ، ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ میں خواتین کو پی ٹی آئی ورکرز نے ہراساں کیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کی عزت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں