0

آرمی چیف سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل کریم ولیئف نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل کریم ولیئف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے سربراہان نے ملاقات میں فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

جی ایچ کیو آمد پر آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

بعد ازاں وفد نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے میز پر بھی ملاقات کی۔