جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک)فواد چوہدری کی پی ٹی آئی سے علیحدگی
پر ان کی اہلیہ کا ٹویٹ، فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے فواد کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر ٹویٹ کے ذریعے اپنا رد عمل دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف اور سیاست سے علیحدگی کااعلان کیا۔ انہوں نے اس بارے میں باقاعدہ ٹویٹ کیا ۔ ان کی اہلیہ حبا چودھری نے فواد چودھری کے ٹویٹ پر لکھا کہ آخر کار سفر اختتام کو پہنچا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سیاست اور پارٹی چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پارٹی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ میں فی الحال سیاست سے الگ ہورہا ہوں۔ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں۔