اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق گورنرسندھ محمدزبیر نے کہا ہے کہ پچھلے2سال سےملک میں جوہورہاہےسب کےسامنےہے۔ حکومت جوآئین کیساتھ کررہی ہےکیااب کچھ بچاہے؟ عوام کےمفادکیلئےکچھ نہیں کیاجارہا۔ن لیگ کیساتھ پی ٹی آئی نےماضی میں غلط کیا۔
آج ن لیگ جوکررہی ہےاس کاجواب اسےدیناپڑےگا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا نیاقانون لاکرشہریوں کےبنیادی حقوق سلب کیےجارہےہیں۔ کسی کوپتہ ہی نہیں کہ حکومت کیاکرنےجارہی ہے۔ مسلم لیگ ن اپنےبیانیہ ووٹ کوعزت دوسےپیچھےہٹ گئی۔ پی ٹی آئی نےپارلیمنٹ کےاندرمثبت کردارادانہیں کیا۔
رہنماپی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا کہ حکومت اپنےاقتدارکوطویل دینےکیلئےجمہوریت کوکمزورکررہی ہے۔ عوام کےحقوق غضب کیےجارہےہیں کوئی پوچھنےوالانہیں۔ ماضی میں ایک چیزغلط کی گئی توکیادوبارہ اس کودہراناچاہیے؟
سمجھتےہیں ایکسٹینشن دینےسےادارےکمزورہوتےہیں۔ بدقسمتی سےہمارےملک میں ایکسٹینشن دینےکارواج چل پڑاہے۔ دنیابھرمیں ایکسٹینشن دینےکوبراسمجھاجاتاہے۔
ایکسٹینشن دینےسےادارہ جاتی طورپرادارےکمزہوجاتےہیں۔ میرےخیال میں جوڈیشل کمیشن میں بیٹھےججزنےاپنے آپ کوپروموٹ کیا۔ 26ویں آئینی تر میم کوپی ٹی آئی پہلےہی مستردکرچکی ہے۔ سیاست میں تنقیدہوتی رہتی ہے جس کوبرداشت کرناپڑتاہے۔
پی ٹی آئی مشکلات کےباوجوداپنی سیاست جاری رکھےہوئےہے۔ ہمیں قائمہ کمیٹی کی صدارت میں کوئی دلچسپی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی بنیادوں پرکیس بنائےگئے۔ پرامن احتجاج کرناہمارابنیادی حق ہےجسےتسلیم کرناچاہیے۔ عوام کےحقوق پرڈاکہ ڈالنےکی کوشش کی گئی کھڑاہوناپڑےگا۔
مزید پڑھیں :وائٹ ہائوس کا کون بنے گا نیا مکین،ٹرمپ اور کملا ہیرس میں کانٹے دار مقابلہ
The post آج ن لیگ جوکررہی ہےاس کاجواب اسےدیناپڑےگا،محمدزبیر appeared first on ABN News.