لاہور ( اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بل اور ٹیکس لگائیں گے تو کون عزت کرے گا۔ آئی پی پیز والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ معاہدےپر عمل کروانا جماعت اسلامی خوب جانتی ہے۔
الرحمان
پاکستان کو ایک سکیم کے تحت آگے لے کر جارہے ہیں۔ کل پشاور پھر ملتان میں جلسہ ہے ،یہ ہمارا آئینی حق ہے۔ جماعت اسلامی فیصلہ کرلے تو راستہ روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ہم ہر ظلم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔
پنجاب پولیس نے ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ تمام رکاوٹوں کے باوجود لوگوں کا قافلہ اسلام آباد پہنچا۔ لاہور میں مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی روکا گیا۔ حکومت نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا ہے۔
خواتین کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں آپ حق کیلئے ڈٹ کھڑی ہوتی ہیں۔ یہ وہ لاہور ہے جب ختم نبوت کا مسئلہ ہے یہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ یہ وہ لاہور ہے جب حق کی بات ہو تو سچ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ
The post آئی پی پیز والے عوام اور پاکستان کے دشمن ہیں،حافظ نعیم الرحمان appeared first on ABN News.