پشاور میں فاٹا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال بہت مشکل تھا۔ معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں قبول کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا مستقبل سنوارنے کا لمحہ آچکا، ہمیں گریبانوں میں جھانکنا ہوگا، ہم نے اگر بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، زراعت،آئی ٹی اور معدنیات کیلئے جامع منصوبہ بنایا ہے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنا ہو گا رونے دھونے سے کوئی ملک ترقی نہیں کرتا ۔ ترقی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ مہنگائی میں بتدریج کمی کریں گے۔ آئندہ چند سالوں میں پاکستان خطے کا خوشحال ملک ہوگا۔ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ آج ہمیں بردار ملک سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر دیئے ہیں سعودی کراؤن پرنس میرے بھائی محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں2 ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیئے: وزیرخزانہ
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف پشاور پشاور پہنچنے پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور میں استقبال کیا