اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف نے ججوں کی تقرری، کرپشن اور گورننس پر چھان بین کیلئے ٹیم پاکستان بھیج دی ،وفد بینکنگ اور منی لانڈرنگ کا بھی جائزہ لے گا، 19 وزارتوں، محکموں اور اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں شیڈول،وفد اگلے ہفتے جوڈیشل کمیشن کے ساتھ میٹنگ کرے گا جس میں ججز کی تقرری کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی۔
مشن عدلیہ کی آزادی کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ میں بھی ملاقاتیں کرے گا،قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور مالیاتی نگرانی کو مضبوط کرنا مشن کافوکس ، آئی ایم ایف مشن کی تشخیصی رپورٹ جولائی میں شائع کی جائے گی،پاکستان7 ارب ڈالر معاہدے کے تحت گورننس کی مکمل رپورٹ شائع کرنے کا پابند ہے،نمائندہ آئی ایم ایف کاکہنا ہے کہ موجودہ ٹیم کا دورہ پاکستان تکنیکی حوالے سے ہے،قرض پروگرام سے متعلقہ مسائل کے علاوہ کوئی جائزہ شیڈول میں شامل نہیں ۔
مزید پڑھیں :26ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کا نوٹ جاری
The post آئی ایم ایف نے ججوں کی تقرری، کرپشن اور گورننس پر چھان بین کیلئے ٹیم پاکستان بھیج دی appeared first on ABN News.