پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے عمران خان کے الزامات پر جاری کی گئی پریس ریلیز پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ اُن پر قاتلانہ حملے میں کوئی افسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ذریعے ہی مطمئن کیا جانا چاہیے اور واضح کرنا چاہیے کہ ایسا نہیں ہے۔
ISPR نے حیران کن پریس ریلیز جاری کی ہے، اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر قاتلانہ حملہ میں کوئ آفیسر ملوث ہیں تو آزادانہ اور شفاف گتحقیقات کے ذریعے ان کو مطمئن کیا جانا چاہئے کہ ایسا نہیں ہے، لیکن الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے آپ بتا رہے ہیں کہ پاکستان میں آپ…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2023
فواد چوہدری نے لکھا کہ الزام کی تحقیقات سے انکار اور ایسی پریس ریلیز سے بتارہے ہیں کہ پاکستان میں آپ قانون سے بالاتر ہیں، ایسے رویے قوموں کیلیے تباہ کن ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ آئی ایس پی آر سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ الزامات کے حل کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کرکے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس قانونی راستے کی حمایت ایک بہت مثبت قدم ہو گا۔