اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں موبائل سروس معطل تھی۔ مجھے ایک حکومتی عہدیداز نے کہا کہ 20سے 25ہزار لوگ تھے۔
اگر مان بھی لیا جائے تو یہ کوئی چھوٹا جلسہ نہیں تھا۔ اپوزیشن کی حد تک پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے۔ اپنی دور حکومت میں ان لوگوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ ملک میں ایک سیاسی جماعت کو جلسہ کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تبھے انہوں نے کہا کہ
آئین اور قانون کے مطابق آپ سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتے۔ پی ٹی آئی کو اپوزیشن کارول ادا کرنا چاہیے گالی گلوچ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ کیا دوسروں کو دھمکیاں دینے سے کوئی مسئلہ حل ہوجائے گا۔
اپوزیشن اور حکومت کے لوگوں سے کبھی بھی عوامی مسئلے کوئی بات نہیں سنی۔ اتنے کنٹینر ہمارے بندرگاہوں پر نہیں ہوتے جتنے کل اسلام آباد میں تھے۔
The post آئین اور قانون کے مطابق آپ سیاسی جماعت کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتے، شاہد خاقان عباسی appeared first on ABN News.