0

آئیسکو سرکل جہلم کے 5 افسران کو آڈٹ کلئیر کروانے کی آڑ میں رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم آئیسکو میں اندھیر نگری چوپٹ راج آئیسکو سرکل جہلم کے 5 افسران کو آڈٹ کلئیر کروانے کی آڑ میں رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کاروائی۔آئیسکو اہلکاروں سے کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔آڈٹ آفسران نے آئیسکو آڈٹ کلئیر کروانے کے نام پر کڑوروں روپے رشوت وصول کی۔گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نذر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل۔ملزم ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نذر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا۔ملزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ملزمان کو آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا۔ملزمان سے 1 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے برآمدکر لیے گئے۔ملزمان کو جی ٹی روڈ سے رشوت کی بھاری رقم سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو مذکورہ رقم آئیسکو کے اکاؤٹنٹ اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے دی گئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک کروڑ سے زائد رقم واپڈا کے اکاؤنٹینٹس نے کہاں سے لی کن افسران نے کہاں سے کتنی رقم وصول کی ایف آئی اے کی ٹیم کو چاہئے کہ ملزمان کی تفتیش کے ساتھ ساتھ آئیسکو سرکل جہلم کہ رشوت دینے والے ذمہ داران کی بھی تفتیش کریں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔