گجرات ( نیوز ڈیسک )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اتوار کو دو انسانی سمگلروں، محمد اسلم اور سعید احمد کو گرفتار کیا، جو گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔دونوں گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے رکن تھے۔
ملزم محمد اسلم یونان کشتی سانحہ میں ملوث ہے۔ اس نے متاثرین سے یورپ کے سفر کے لیے 85 لاکھ روپے جمع کیے تھے۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے متاثرین کو لیبیا سے کشتی کے ذریعے یونان بھیجنے کی کوشش کی تاہم وہ یونان کی کشتی کے سانحے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا جبکہ ایک اور ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا جس نے جعلی دستاویزات کے ذریعے یورپ جانے کے عوض لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔
مزید پڑھیں: کلر کہار کے قریب مسافر کوچ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی
The post یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے نے دو انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے appeared first on ABN News.