0

یوم عاشور امن وامان سے گزرنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،صدر الیکٹرانک میڈیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم چیئر مین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان،صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، صدرمرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف،معروف قانون دان و سماجی کارکن چوہدری فرحت کمال ضیاء، معروف سیاسی رہنما اشرف چغتائی،معروف سماجی رہنما مرزا توصیف بیگ، نے یوم عاشور امن وامان سے گزرنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی اور اپنی پورٹیم کی جانب سے عشرہ محرم الحرام بالخصوص یوم عاشو پرضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور امن و امان بر قرار رکھنے پرضلع جہلم کی انتظامیہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز وماتحت جوانوں بالخصوص ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز، پی آر او مدثر خان، چیف سیکورٹی آفیسر ملک یاسر ربانی،پرسنل سٹاف آفیسر سعادت نوازسمیت دیگر افسران کی نگرانی میں سیکورٹی اداروں، ریسکیو1122، میونسپل کمیٹی،سول ڈیفنس،محکمہ صحت کوالرٹ ڈیوٹیاں دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی،انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ وپولیس کے ضلعی افسران نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا جس سے امن و امان کا قیام یقینی ممکن ہوسکا عمائدین نے کہا کہ یوم عاشور کے روزسخت حبس اور گرمی کے موسم میں ڈیوٹیاں دینے والے افسران و عملہ،ڈاکٹرز،تمام مسالک کے علماء کرام، مذہبی اکابرین،امن کمیٹی کے ممبران، رضاکاروں،شہر کی تمام تاجر تنظیموں، اور جلوس و مجالس کے منتظمین کابھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔جن کے بھر پور تعاون سے سیکورٹی کے انتظامات کو قابل تعریف بنایا جا سکا، جس کا سہرہ بلاشبہ ہمارے ضلعی افسران کے سرہے جو خود فیلڈ میں رہے اور نویں اور دسویں محرم کو بذات لمحہ بہ لمحہ خود نگرانی کرتے دکھائی دیے شہر کی سماجی،رفاعی،،فلاحی،شہری صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے ضلع بھر میں بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔