0

یوم تکبیر؛ پاکستان کی اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی ہے: آئی ایس پی آر

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
یوم تکبیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس دن کم از کم دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدلا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کی اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو نئی شکل دی ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ناممکن کو حقیقت میں بدلا ہے۔

یومِ تکبیرپروزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ دن ہمارے عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، کوئی ہماری آزادی چھین نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے کسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی، نہ ہی اربوں ڈالر کی پیش کش انہیں آہنی عزم و ارادے سے ہٹا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں