0

یوم آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم اس ملک خداداد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کر دیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم یوم آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم اس ملک خداداد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کر دیں اور رنگ و نسل، قوم، مذہب کی تقسیم کی بالاتر ہو کر سب سے پہلے پاکستانی بن کر اپنی مٹی کی بہتری اور اقوام عالم میں باوقار مقام بنانے کیلئے یک جان ہوجائیں آج کا دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آبا و اجداد نے اپنی جانوں اور مال کی پروا کئے بغیر دے کر آزادملک ہمارے لئے حاصل کیا اب قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں ملک کو عظیم مملکت بنانا ہم سب کا فرض ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی جشن آزادی کو شایان طریقے سے منانے کیلئے مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر کی سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت ونعت سے کیا گیا جس کے بعد پرچم کشائی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا اورسلامی پیش کی گئی۔ جبکہ سکولو ں کے بچو ں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کئے گئے۔ تقریب میں ممتاز دانشور، مفکر بابا عرفان الحق، ڈی پی اوناصر محمود باجوہ، چوہدری عارف محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان طارق، اے ڈی سی جی صبا سحر، اے سی کوارڈینیشن اقرا ناصر، اے سی مبین احسن، سماجی کارکن فرحت کمال ضیا، توصیف بیگ، عمر بٹ، عبدالغفور چوہان اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں آج پاکستان کا سب سے بڑا پرچم لہرایا گیا جبکہ آخر میں ضلع جہلم کی ممتازشخصیات کو ہیرو ز آف جہلم کے پلیٹ فارم سے خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔ جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ قومی فرائض کی دلجمی سے ادائیگی بھی جشن آزادی منانے کا ایک طریقہ ہے کسی پاکستانی بھائی کی تکلیف دور کرکے یا اس کی مدد کرکے آزادی کا جشن منانا سب سے اہم طریقہ ہے انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں یوم آزادی کی تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد محکمہ صحت کے افسران و ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر انجمن بہبودی مریضاں کے صدر چوہدری ساجد امین، سی او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو، صدر پی ایم اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور عملہ کی بڑی تعدا د نے تقریب میں شرکت کی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں مٹھائی اور کیک تقسیم کیا اوران کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔ جہلم جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل میں خصوصی تقریب، قیدیوں میں مٹھائی اور تحائف کی تقسیم، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ قیدیوں کو معاشرے کا اچھا شہری بنانا ہمارا فرض ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ جیل میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب میں شرکت کی، سپرٹینڈنٹ جیل حسن مجتبیٰ نے تقریب کے شرکا کا استقبال کیا تقریب میں سماجی کارکنوں چوہدری فرحت کمال ضیا، چوہدری ادریس اور دیگر کی جانب سے قیدیوں کیلئے تحائف اور مٹھائی کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا تھا، ڈی سی نے قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے معاشرے کا مفید شہری بننا ہے آپ نے ہمیشہ یہاں نہیں رہنا، ماضی میں کئی گئی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے اپنے خاندان اورملک کی بہتری کیلئے آپ سب بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں میں تحایف اور مٹھائی تقسیم کی اور قیدیوں کو جیل قانون کے مطابق تمام تر سہولتیں دینے اور ان کی مفید شہری بنانے کیلئے جاری کورسز میں دلچسپی سے شریک ہونے کی ہدایت کی۔