جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم لیاقت ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن دینہ میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے سیوریج اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ ان علاقوں کے سیوریج کے مسائل کو حل کیا جاسکے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اقبال ٹاؤن دینہ میں واٹر ڈسپوزل سٹیشن کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ضلع بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی بارے فوری کام شروع کیا جا رہا ہے محکمہ صحت کے حکام اس حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر لیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ اجلاس اور آر ایچ سی دینہ کا وزٹ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا تمام آر ایچ سی، بی ایچ یوز اور سرکاری ڈسپنسریوں کو فعال کرنے کے لیے حکومت پنجاب اور کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں چھوٹے ہسپتالوں کو بڑے ہسپتالوں میں تبدیل کیا جائے گا آر ایچ سی دینہ پر مریضوں کا بہت رش ہوتا ہے۔اس لئے خصوصی کوششوں سے اس کو اپ گریڈ کرنے کی منظور ی کے لیے پلان حکومت کی بھجوا دیا گیا ہے۔
0