0

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مدرسہ البنات المرکز روڈ کی پرنسپل،ٹیچر سمیت سکیورٹی گارڈ کو معطل کر دیا،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم سی ای او ایجوکیشن محتر مہ کو ثر سلیم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مدرسہ البنات المرکز روڈ کی پرنسپل،ٹیچر سمیت سکیورٹی گارڈ کو معطل کر دیا،محکمہ تعلیم کے ملازمین کو گزشتہ روز 10سالہ جنت زعفران کی اچانک وفات کی انکوائری کے سلسلہ میں معطل کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مدرسہ البنات المرکز روڈ چوتھی جماعت کی طالبہ جنت زعفران جو کہ کلاس میں اچانک جان کی بازی ہار گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ن سمیع اللہ فاروق نے نوٹس لیتے ہوئے،چیف ایگزیکٹوآفیسر محترمہ کوثر سلیم کو انکوائری کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا،جس پر سی ای او ایجوکیشن محترمہ کوثر سلیم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مدرسہ البنات المرکز روڈ کی پرنسپل،سکول ٹیچراور سکیورٹی گارڈ کو معطل کر دیا ہے۔