0

کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں اور جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے میونسپل سٹیڈیم میں جہلم کرکٹ لیگ کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ سٹیڈیم پہنچنے پر ڈی سی جہلم کا استقبال ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کیا اور ڈی سی جہلم کو جہلم کرکٹ لیگ کی تفصیلات اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی جہلم نے کھلاڑیوں کو شاباش دی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے کھیلوں کے مقابلوں کی سرپرستی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔