0

کھوتھیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن ،کیطرف سے نادار اور مستحق افراد میں نقدی راشن اور کپڑوں کی تقسیم

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )دعائیں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کا جذبہ عروج پر ،کھوتھیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن ،کیطرف سے نادار اور مستحق افراد میں نقدی راشن اور کپڑوں کی تقسیم ،عوامی حلقوں کا خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق خدمت کے جذبے سے سرشار کھوتھیاں ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے اپنے علاقہ کے مستحق اور غریب افراد میں عید راشن،نقدی اور کپڑے تقسیم کئے گئے جبکہ کئی مستحق گھرانوں کو ماہانہ راشن بھی دیا جاتا ھے، کھوتھیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر چوہدری توقیر جوتانہ نے کہا ھے کہ ھمیں مستحق افراد کی خدمت کر کے انتہائی دلی سکون محسوس ہوتا اور جو مشن ہم نے شروع کیا ہے انشاءاللہ جاری رہے گا اور اس مشن میں جس نے ھمارا ساتھ دیا ھم انکے تہہ دل سے مشکور ھیں اور علاقہ کے صاحب ثروت افراد سے گزارش ہے کے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دیں تا کہ ہم مزید مستحق افراد کی مدد کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں