کوئٹہ ( اے بی این نیوز ) کوئٹہ دھماکہ،بلوچستان حکومت کا صوبے میں 3روزہ سوگ کا اعلان۔ 11سے13نومبر تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا.
کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے میں ہفتے کو27افراد شہید اور 60سے زائد زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں27افراد جاں بحق جب کہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔یہ بھی اطلاع ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس حکام اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کو صبح 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا اور وہ ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں پہنچی تھی۔ دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ ہاؤس کے قریب ہوا۔دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے خاتون سمیت 21 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کے مطابق دھماکا حادثاتی معلوم ہوتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ کرکے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث عناصر پکڑے گئے ہیں، صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔
مزید پڑھیں :پنجاب میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کیلئے،کل راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا
The post کوئٹہ دھماکہ،بلوچستان حکومت کا صوبے میں 3روزہ سوگ کا اعلان appeared first on ABN News.