0

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ جہلم

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ جہلم، ڈسٹرکٹ پبلک اسکول کا افتتاح کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پبلک اسکول مستقبل کا اثاثہ ثابت ہو گا، جہلم کے بچوں کے روشن مستقبل اور مناسب اخراجات میں اعلی تعلیم مہیا کرنا ہمارا مشن ہے، یہ بات کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے جہلم میں ڈسٹرکٹ پبلک اسکول کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جہلم شہر کے بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اچھے سکولوں میں بہت زیادہ فیسوں کی وجہ سے وہ بچے آگے نہیں بڑھ سکتے لیکن ڈسٹرکٹ پبلک اسکول میں تمام متوسط طبقہ کے بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں اس خواب کو حقیقت کی شکل دی، آج یہ اسکول بچوں کو تعلیم دینے کی پوزیشن میں ہے جس پر تمام شہری مبارکباد کے مستحق ہیں تقریب میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی ندیم خادم، امیر حمزہ کرمانی، سماجی شخصیات، محکموں کے افسران سمیت میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔